پمز میں داخل مریضہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ نیگٹو آنے کے بعد ڈسچارج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus patient releases from PIMS after tested negative

اسلام آباد: پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل ہونے والی مریضہ کو کورونا وائرس کے منفی ٹیسٹ پر اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا، اس خاتون کو 28 فروری کو راولپنڈی سے پمز منتقل کیا گیا تھا۔

خاتون کو حفاظتی اقدامات کے طور پر ایک ہفتہ اپنے گھر پر علیحدگی میں گزارنا پڑا۔ ہفتے کے روز حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک خاتون میں  ناول کورونا وائرس مثبت آیا ہے۔

مزید پڑھیں:ٹی ایم اے ملازمین میں کورونا وائرس کے خدشات بڑھ گئے

کورونا وائرس کے ٹیسٹ میں خاتون کی رپورٹس نیگٹو آنے کے گھر بھیج دیا گیا تھا۔ پمز کے عہدیداروں نے اس معاملے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ مریضہ ایک 30 سالہ خاتون ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ اس مریض کی امریکہ کی سفری تاریخ تھی اور وہ کچھ دن پہلے ہی پاکستان لوٹی تھیں۔

Related Posts