کورونا کے سبب ملکہ برطانیہ الزبتھ کی سالگرہ کا جشن نہ منانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus: No birthday celebration for Britain’s Queen Elizabeth

لندن : برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کورونا وائرس کے سبب منگل 21 اپریل کو اپنی 94 ویں سالگرہ روایتی انداز میں نہیں منائیں گی۔

اس سلسلے میں بکنگھم پیلس نے آگاہ کیا ہے کہ سالگرہ کے موقع پر برطانیہ میں روایتی بندوقوںکی سلام نہیں دی جائیگی کیونکہ یہ مناسب نہیں ہوگا جب کہ ملک کورونا وائرس پھیلنے سے لڑرہاہے۔

ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کاکہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کے 68 سالہ دور اقتدار میں پہلی بار ان کی سالگرہ پر روایتی جشن نہیں منایا جائیگا۔

مزید پڑھیں: امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران کوروناسے 1891 ہلاکتیں

اس ماہ کے شروع میں ملکہ نے ایسٹر کے موقع پر ایک اپنی قوم سے غیر معمولی خطاب کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ اگر ہم نے کورونا وائرس پرقابو پالیا تو ملک میں لاک ڈاؤن ختم کے بعد ہم دوبارہ ملیں گے۔

برطانیہ میں لاک ڈاؤن چوتھے ہفتے میں داخل ہوچکاہے ، کاروبار بند ہے اور شہریوں کو گھر پر رہنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ کورونا وائرس نے برطانیہ میں 15000 سے زیادہ افراد کی جانیں لی ہیں اور 114000 سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے۔

Related Posts