کراچی : پاکستان میں کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ملک میں مزید 670 کیسز کی تصدیق کے بعد مجموعی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 717 ہوگئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹے میں 670 افراد کا مثبت تجربہ کیا گیا جبکہ مزید 6 ہلاکتوں کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 168 ہوگئی ہے۔
اب تک سندھ میں 125904 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ، پنجاب میں 95ہزار391 ، خیبرپختونخوا میں 35ہزار153 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 378 ، بلوچستان میں 12ہزار224 ، آزاد کشمیر میں 2ہزار181 اور گلگت بلتستان میں 2 ہزار 486 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 7لاکھ 68ہزار سے تجاوزکرگئی