کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 9لاکھ 36ہزار افراد متاثر، 47ہزار245ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus death toll rises to 58 in Pakistan with 4072 confirmed cases

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 9 لاکھ 36ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 47ہزار245 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 9لاکھ 36ہزار 45افراد متاثر ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزارسے زائد  اموات ہوئیں۔

کورونا وائرس سے متاثرہ 35ہزار 610افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 لاکھ 58 ہزار 614افراد کو کورونا وائرس کے باعث کھانسی، نزلہ زکام اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔ 

وائرس سے متاثرہ 9 لاکھ 36ہزار سے زائد افراد میں سے 1 لاکھ 94ہزار 576افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک، پاکستان، ایران، بھارت اور افغانستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک اور دیگر براعظموں میں پھیل گیا ہے۔

سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز امریکا میں رپورٹ ہوئے جہاں 2 لاکھ 15ہزار 300افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ اموات کی تعداد 5 ہزار 110ہو گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔ملک میں اب تک 13ہزار 155 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے 127 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2245 ہو گئی۔ 

ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نافذ ہے۔کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے جبکہ ملک بھر کے تعلیمی ، کاروباری اور صنعتی ادارے بند کر دئیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 2245 ہو گئی

Related Posts