دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 63 لاکھ 71 ہزار افراد متاثر، 3 لاکھ 77 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 63 لاکھ 71 ہزار افراد متاثر، 3 لاکھ 77 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 63 لاکھ 71 ہزار افراد متاثر، 3 لاکھ 77 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں63لاکھ 71ہزار افراد متاثر جبکہ 3لاکھ 77ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر63 لاکھ71 ہزار661 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے12فیصد (3لاکھ77ہزار552) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ53 ہزار 403فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد30 لاکھ35ہزار 781 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے28لاکھ47ہزار541فراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، اسپین اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں اٹلی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

اٹلی کے بعد بھارت، فرانس اور جرمنی   وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا  کہ کورونا وائرس کے باعث رواں سال کے دوران عالمی معیشت 3 فیصد سے زیادہ سکڑجائے گی۔

آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر نے عالمگیر وبا کورونا کی وجہ سے معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے 2روز قبل کہا کہ  آئندہ سال  عالمی معیشت میں کچھ بہتری آنے کی توقع ہے۔جس کے بعد ہوسکتا ہے کہ حالات بہتری کی طرف جائیں۔

مزید پڑھیں: وائرس کے باعث عالمی معیشت 3 فیصد  سکڑے گی،آئی ایم ایف

Related Posts