سندھ میں کورونا وائرس سے 5 ہزار 291 افراد متاثر، 92 جاں بحق ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں کورونا وائرس سے 5 ہزار 291 افراد متاثر، 92 جاں بحق ہو گئے
سندھ میں کورونا وائرس سے 5 ہزار 291 افراد متاثر، 92 جاں بحق ہو گئے

کراچی : صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 5ہزار 291 ہو گئی جبکہ وائرس کے باعث 92 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج صبح 8 بجے تک کورونا وائرس کی صورتحال کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 291 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4 ہزار 112 ٹیسٹس کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 48 ہزار 61 ہو گئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 335 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس سے کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار291 ہو گئی جبکہ مجموعی طور پر 963 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے  جنہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 16 افراد جان کی بازی ہار گئے جس سے ملک میں وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 301 ہو گئی۔ 

 اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ 751نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار 79 ہو گئی۔ 

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 301 ہو گئی

Related Posts