جنیوا: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں59لاکھ 6ہزار افراد متاثر جبکہ 3لاکھ 62ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر59 لاکھ6 ہزار202 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے12فیصد (3لاکھ62ہزار24) افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ53 ہزار 972فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد29 لاکھ10ہزار 329 ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے25لاکھ79ہزار877فراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، اسپین اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں اٹلی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
اٹلی کے بعد فرانس، جرمنی،بھارت، ترکی اور ایران سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی سفیر پال جونز نے پاکستانی عوام کے لئے پیغام میں پاکستان کو کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں مزید 6 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا۔
یہ بات انہوں نے 5 روز قبل اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں پاکستانی عوام کے نام ایک خصوصی پیغام میں کہی۔
مزید پڑھیں: امریکا کاکورونا کے خلاف پاکستان کو6 ملین ڈالر دینے کا اعلان