دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 51 لاکھ 94 ہزار افراد متاثر، 3 لاکھ 34 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Global death toll from coronavirus pandemic crosses 346,416

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں51لاکھ 94ہزار افراد متاثر جبکہ 3لاکھ 34ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر51 لاکھ94 ہزار210 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے14فیصد (3لاکھ34ہزار621) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ45 ہزار 614فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد27  لاکھ78ہزار 80 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے20لاکھ81ہزار509فراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، روس، برازیل، اسپین اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں اٹلی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

اٹلی کے بعد فرانس، جرمنی،ترکی، ایران اور بھارت سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے بعد سخت ایس او پیز کے تحت اسکول کھول دیئے گئے،تھرمامیٹر اور ہینڈ سینی ٹائزر ہاتھوں میں لئے اساتذہ  اور عملے نے طلبہ کا استقبال کیا۔

ملک میں موسم بہار کے سمسٹر کا آغاز مار چ کے بعد متعدد بار ملتوی کردیا گیا لیکن دو روز قبل تعلیمی ادارے کھول کر تدریسی عمل بحال کردیا گیا ۔

مزیدپڑھیں:کورونا کو شکست، جنوبی کوریا میں اسکول کھل گئے

Related Posts