دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 49 لاکھ 88 ہزار افراد متاثر، 3 لاکھ 24 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 49 لاکھ 88 ہزار افراد متاثر، 3 لاکھ 24 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 49 لاکھ 88 ہزار افراد متاثر، 3 لاکھ 24 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں49لاکھ 88ہزار افراد متاثر جبکہ 3لاکھ 24ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر49 لاکھ88 ہزار994 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے14فیصد (3لاکھ24ہزار958) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ45 ہزار 448فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد27  لاکھ4ہزار 887 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے19لاکھ59ہزار149فراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، روس، اسپین، برازیل اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں اٹلی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

اٹلی کے بعد فرانس، جرمنی،ترکی، ایران اور بھارت سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  روس امریکا کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا جبکہ اس ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

مجموعی طور پر روس میں 2 لاکھ 90 ہزار 678 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ مئی کے دوران ہر روز رجسٹر کیے جانے والے نئے کیسز کی تعداد 9 سے 10 ہزار تک ریکارڈ کی گئی۔ رواں ماہ 10 مئی کے روز روس میں نئے کیسز کی تعداد 11 ہزار سے بھی زائد رہی۔

مزید پڑھیں: روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار سے تجاوزکر گئی

Related Posts