جنیوا: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں48لاکھ 93ہزار افراد متاثر جبکہ 3لاکھ 20ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر48 لاکھ93 ہزار260افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے14فیصد (3لاکھ20ہزار173) افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ44 ہزار 767فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد26 لاکھ65ہزار 97 ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے19لاکھ7ہزار990فراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، روس، اسپین، برازیل اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں اٹلی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
اٹلی کے بعد فرانس، جرمنی،ترکی، ایران اور بھارت سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی ادارۂ صحت نے کورونا وائرس کے مسئلےپر گفت و شنید کیلئے ورچؤل میٹنگ بلانے کا فیصلہ کیا جس کے دوران دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے وائرس کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اقوامِ متحدہ کے ادارے عالمی ادارۂ صحت کی ہیلتھ اسمبلی پہلے ہی عمومی 3 ہفتوں کی میٹنگ سے صرف 2 دنوں پر محدود تھی جبکہ اسمبلی کا انعقاد محض پیر اور منگل کو کیا جاتا ہے۔کورونا وائرس ہیلتھ اسمبلی کا سب سے بڑا موضوع بن گیا جس پر گزشتہ روز ورچؤل میٹنگ بلائی گئی۔
مزید پڑھیں: ادارۂ صحت کاکورونا وائرس پر ورچؤل میٹنگ بلانے کا فیصلہ