دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 42 لاکھ 56 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 87 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 42 لاکھ 56 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 87 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 42 لاکھ 56 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 87 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں42لاکھ 56ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ 87ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر42 لاکھ56ہزار24افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے16فیصد (2لاکھ87ہزار332) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ46 ہزار 936فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد24 لاکھ41ہزار173ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے15لاکھ27ہزار519افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، برطانیہ، روس اور اٹلی متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں فرانس چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

فرانس کے بعد جرمنی، برازیل،ترکی، ایران اور چین   سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان میں کورونا وائرس سے 32ہزارسے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 706ہو گئی۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ 1 ہزار 140نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 32ہزار81ہو گئی۔ 

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے 706 افراد جاں بحق

Related Posts