اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے 319 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 شہری جاں بحق ہوا جو اب تک ریکارڈ کی گئی سب سے کم تعداد ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار372 ہے جبکہ وائرس کے باعث مجموعی طور پر 6 ہزار 284 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 340 ہے جبکہ وائرس کے مصدقہ فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 748 ہے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک25 لاکھ81 ہزار 695ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد22ہزار 434 ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث 642 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ29ہزار179، پنجاب میں 96ہزار 699، خیبرپختونخوا میں 35ہزار971، بلوچستان میں 12ہزار 804، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 290، گلگت بلتستان میں2 ہزار 832 جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 597کیسز کی تصدیق ہوئی۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 395 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 195افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار250،آزاد کشمیر میں 61، گلگت بلتستان میں 67، اسلام آباد میں175 جبکہ بلوچستان میں 141 افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے باعث امریکا میں 1 لاکھ 85 ہزار افراد ہلاک