پاکستان میں کورونا کے 496 نئے کیسز رپورٹ، متاثرین 2 لاکھ 93 ہزار سے تجاوز

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 496 نئے کیسز رپورٹ، متاثرین 2 لاکھ 93 ہزار سے تجاوز
پاکستان میں کورونا کے 496 نئے کیسز رپورٹ، متاثرین 2 لاکھ 93 ہزار سے تجاوز

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا  کے 496 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 261 ہے جبکہ وائرس کے باعث مجموعی طور پر  6 ہزار 244 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد جاں بحق ہوئے۔

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 829 ہے جبکہ وائرس کے مصدقہ فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 188 ہے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک24 لاکھ63 ہزار 513ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد23ہزار 655 ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث  686 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ28ہزار284، پنجاب میں 96ہزار 233، خیبرپختونخوا میں 35ہزار766، بلوچستان میں 12ہزار 527، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 254، گلگت بلتستان میں2 ہزار 682جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 515 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 367 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 188افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار248،آزاد کشمیر میں 61، گلگت بلتستان میں 64، اسلام آباد میں175 جبکہ بلوچستان میں 141 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے کورونا سے پاک ہونے تک کوئی محفوظ نہیں۔انتونیو گوتریس

Related Posts