اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 77ہزار402 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہزار 924 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1ہزار 114نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 32مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک19 لاکھ52ہزار 730ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد21 ہزار 628 ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث 1 ہزار 179 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ20ہزار52، پنجاب میں 92ہزار 655، خیبرپختونخوا میں 33ہزار845، بلوچستان میں 11ہزار 708، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 65، گلگت بلتستان میں2 ہزار 90جبکہ اسلام آباد میں 14 ہزار 987کیسز کی تصدیق ہوئی۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 189افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 138افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار192،آزاد کشمیر میں 51، گلگت بلتستان میں 53، اسلام آباد میں165جبکہ بلوچستان میں 136افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں کورونا سے اموات 1 لاکھ 52 ہزار سے تجاوزکرگئیں