پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 73 ہزار 112 افراد متاثر، 5 ہزار 822جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 73 ہزار 112 افراد متاثر، 5 ہزار 822جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 73 ہزار 112 افراد متاثر، 5 ہزار 822جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 73ہزار112 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہزار 822 ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1ہزار 226نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث  35مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک18 لاکھ68ہزار 160ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد23 ہزار 254 ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ملک بھر میں 1 ہزار 294 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ17ہزار598، پنجاب میں 91ہزار 901، خیبرپختونخوا میں 33ہزار220، بلوچستان میں 11ہزار 578، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 23، گلگت بلتستان میں1 ہزار 952جبکہ اسلام آباد میں 14 ہزار 841کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 135افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 116افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار176،آزاد کشمیر میں 49، گلگت بلتستان میں 47، اسلام آباد میں163 جبکہ بلوچستان میں 136افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کورونا سے بے نیازہو گئے

Related Posts