پاکستان میں کورونا وائرس کے 272 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 5988 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے 121 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 5837 ہو گئی
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے 121 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 5837 ہو گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے 272نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 988ہو گئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران11افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 107ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک73 ہزار439 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 3 ہزار280ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے 2 ہزار945، سندھ میں 1 ہزار 518، خیبرپختونخواہ میں 865، بلوچستان میں240، آزاد کشمیر میں46، گلگت بلتستان میں 234 جبکہ اسلام آباد میں 140افراد متاثر ہوئے۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 4 ہزار 435فعال کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 1 ہزار 446افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ میں ہوئیں۔ کے پی کے میں38 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 35 افراد جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث28 ، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 1 جبکہ بلوچستان میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 19لاکھ 98ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1لاکھ26 ہزار سے زائدافراد  ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 19لاکھ98ہزار111افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (1لاکھ 26 ہزار604) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے1لاکھ 26ہزار افراد ہلاک

Related Posts