پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 63 ہزار 496 افراد متاثر، 5 ہزار 568 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 63 ہزار 496 افراد متاثر، 5 ہزار 568 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 63 ہزار 496 افراد متاثر، 5 ہزار 568 جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 63ہزار496 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہزار 568 ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1ہزار 579نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث  46مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک17 لاکھ21ہزار 660ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد22ہزار559ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ12ہزار118، پنجاب میں 89ہزار 793، خیبرپختونخوا میں 31ہزار 890، بلوچستان میں 11ہزار 424، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 888، گلگت بلتستان میں1 ہزار 807جبکہ اسلام آباد میں 14 ہزار 576کیسز کی تصدیق ہوئی۔

 پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر53ہزار 652فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ2 لاکھ 4ہزار 276افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 767افراد صحتیاب ہوئے۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 2 ہزار 79افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 1 ہزار 974افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار139،آزاد کشمیر میں 47، گلگت بلتستان میں 41، اسلام آباد میں157جبکہ بلوچستان میں 131افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی اٹلی کو کوروناسے نمٹنے کیلئے  تعاون کی پیشکش

Related Posts