اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 57ہزار914 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہزار 426 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 2ہزار 145نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 40مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک16 لاکھ52ہزار 183ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد24ہزار262ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ8ہزار913، پنجاب میں 88ہزار 539، خیبرپختونخوا میں 31ہزار 217، بلوچستان میں 11ہزار 322، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 771، گلگت بلتستان میں1 ہزار 750جبکہ اسلام آباد میں 14 ہزار 402کیسز کی تصدیق ہوئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر73ہزار 751فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ1 لاکھ 78ہزار 737افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 927افراد صحتیاب ہوئے۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 2 ہزار 51افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 1 ہزار 888افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار120،آزاد کشمیر میں 46، گلگت بلتستان میں 38، اسلام آباد میں156جبکہ بلوچستان میں 127افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا وائرس میں خاطرخواہ کمی آئی۔گورنر سندھ