پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 55 ہزار768 افراد متاثر، 5 ہزار 386 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 55 ہزار768 افراد متاثر، 5 ہزار 386 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 55 ہزار768 افراد متاثر، 5 ہزار 386 جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 55ہزار768 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہزار 386 ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 2ہزار 165نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث  67مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک16 لاکھ27ہزار 939ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد21ہزار749ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ7 ہزار773، پنجاب میں 88ہزار 45، خیبرپختونخوا میں 31ہزار 1، بلوچستان میں 11ہزار 239، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 688، گلگت بلتستان میں1 ہزار 708جبکہ اسلام آباد میں 14 ہزار 315کیسز کی تصدیق ہوئی۔

 پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر77ہزار 573فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ1 لاکھ 72ہزار 810افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 154افراد صحتیاب ہوئے۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 2 ہزار 43افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 1 ہزار 863افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار114،آزاد کشمیر میں 46، گلگت بلتستان میں 38، اسلام آباد میں155 جبکہ بلوچستان میں 127افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمودقریشی کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے

Related Posts