دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 53 لاکھ افراد متاثر، 8 لاکھ 50ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 53 لاکھ افراد متاثر، 8 لاکھ 50ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 53 لاکھ افراد متاثر، 8 لاکھ 50ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ 53 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 8 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 کروڑ 53 لاکھ 84ہزار547 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 5 فیصد (8لاکھ50ہزار591) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ61 ہزار 102فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد68لاکھ27ہزار 115ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے1کروڑ77 لاکھ 6ہزار841 افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور پیرو متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں جنوبی افریقہ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

جنوبی افریقہ کے بعد کولمبیا، میکسیکو اور اسپین کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے  نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل کورونا وائرس کے باعث اموات میں امریکا، برازیل اور میکسیکو  سرِ فہرست رہے جبکہ یہ فہرست عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے جاری کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں ورلڈ انڈیکس نے فہرست جاری کی جس میں امریکا 1 لاکھ 86 ہزار 855 اموات کے ساتھ پہلے، برازیل 1 لاکھ 20 ہزار 498 اموات کے ساتھ دوسرے جبکہ میکسیکو 63 ہزار 819 اموات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے اموات میں امریکا سرِ فہرست

Related Posts