پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 25 ہزار283 افراد متاثر، 4 ہزار 619 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 25 ہزار283 افراد متاثر، 4 ہزار 619 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 25 ہزار283 افراد متاثر، 4 ہزار 619 جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 25ہزار283 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4ہزار 619 ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 3 ہزار 387نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 68مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک13 لاکھ72ہزار 825ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد22ہزار50ہے۔

 پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر95ہزار 570فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ1 لاکھ 25ہزار 94افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 ہزار 471افراد صحتیاب ہوئے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

سندھ میں کورونا وائرس کے90 ہزار721، پنجاب میں 80ہزار 297، خیبرپختونخوا میں 27ہزار 506، بلوچستان میں 10ہزار 717، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 214، گلگت بلتستان میں1 ہزار 536جبکہ اسلام آباد میں 13 ہزار 292کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 1 ہزار 844افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 1 ہزار 459افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار2،آزاد کشمیر میں 34، گلگت بلتستان میں 28، اسلام آباد میں130 جبکہ بلوچستان میں 122افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کورونا  کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے

Related Posts