دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 18 لاکھ افراد متاثر، 7 لاکھ 73ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 18 لاکھ افراد متاثر، 7 لاکھ 73ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 18 لاکھ افراد متاثر، 7 لاکھ 73ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ 18 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 7 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 کروڑ 18 لاکھ 24ہزار807 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 5 فیصد (7لاکھ73ہزار32) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ64 ہزار 323فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد64لاکھ93ہزار 447 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے1کروڑ45 لاکھ 58ہزار328 افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور جنوبی افریقہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں پیرو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

پیرو کے بعد میکسیکو، کولمبیا اور چلی کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے  نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس کی کورونا پر قابو پانے پر پاکستان کی تعریف

Related Posts