اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 6ہزار512 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4ہزار 167 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 3 ہزار 557نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 49مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک12 لاکھ62ہزار 162ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد23ہزار9ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے80 ہزار446، پنجاب میں 74ہزار 778، خیبرپختونخواہ میں 25ہزار 778، بلوچستان میں 10ہزار 376، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 49، گلگت بلتستان میں1 ہزار 442جبکہ اسلام آباد میں 12 ہزار 643کیسز کی تصدیق ہوئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر1 لاکھ 6ہزار 938فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ95ہزار 407افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 1 ہزار 681افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 1 ہزار 269افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث922،آزاد کشمیر میں 28، گلگت بلتستان میں 24، اسلام آباد میں127 جبکہ بلوچستان میں 116افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر سب سے پہلے عمل کیا۔وزیرِ اعظم