پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 95 ہزار745 افراد متاثر، 3 ہزار962 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 95 ہزار745 افراد متاثر، 3 ہزار962 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 95 ہزار745 افراد متاثر، 3 ہزار962 جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 95ہزار745 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3ہزار 962ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 2 ہزار 775نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 59مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک11 لاکھ93ہزار 17ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد21ہزار41ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

سندھ میں کورونا وائرس کے75 ہزار168، پنجاب میں 71ہزار 987، خیبرپختونخواہ میں 24ہزار 303، بلوچستان میں 9ہزار 946، آزاد کشمیر میں 962، گلگت بلتستان میں1 ہزار 398جبکہ اسلام آباد میں 11 ہزار 981کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر1 لاکھ 7ہزار 615فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ84ہزار 168افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 1 ہزار 629افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 1 ہزار 178افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث879،آزاد کشمیر میں 25، گلگت بلتستان میں 23، اسلام آباد میں119 جبکہ بلوچستان میں 109افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں  4لاکھ 9 ہزار 145کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے۔وزیرِ اعلیٰ

Related Posts