پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 71 ہزار 666افراد متاثر، 3 ہزار382 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 71 ہزار 666افراد متاثر، 3 ہزار382 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 71 ہزار 666افراد متاثر، 3 ہزار382 جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 71  ہزار666 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3ہزار 382ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 6 ہزار 604نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 153 مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک10 لاکھ42ہزار 787ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد31ہزار681ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

پنجاب  میں کورونا وائرس کے64 ہزار216، سندھ میں 65ہزار 163، خیبرپختونخواہ میں 20ہزار 790، بلوچستان میں 9ہزار 162، آزاد کشمیر میں 803، گلگت بلتستان میں1 ہزار 253جبکہ اسلام آباد میں 10 ہزار 279کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر1 لاکھ 4ہزار 780فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ63ہزار 504افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 1 ہزار 347افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 1 ہزار 13افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث789،آزاد کشمیر میں 17، گلگت بلتستان میں 21، اسلام آباد میں95 جبکہ بلوچستان میں 100افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  ایئر پورٹس پر مسافروں کی کورونا وائرس اسکریننگ کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا۔محکمہ صحت پنجاب کو فلائٹس کی اسکریننگ کے لیے نیا طریقہ کار موصول ہو گیا جس کے تحت بغیر علامات والے مسافروں کو ایئر پورٹ سے گھر جانے کی اجازت ہوگی۔

اس حوالے سے گزشتہ روز این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ نظرثانی شدہ قواعد کے مطابق کورونا وائرس کی علامات والے مسافروں کو گھر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ایئر پورٹ پر موجود محکمہ صحت کی ٹیمیں مسافروں کا معائنہ کریں گی۔

مزید پڑھیں: ایئر پورٹس پر  کورونا اسکریننگ کا طریقہ کار تبدیل 

Related Posts