دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 71 لاکھ افراد متاثر، 6 لاکھ 70 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 71 لاکھ افراد متاثر، 6 لاکھ 70 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 71 لاکھ افراد متاثر، 6 لاکھ 70 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دُنیا بھر میں1 کروڑ 71 لاکھ افراد متاثر جبکہ 6لاکھ 70ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 71 لاکھ 85 ہزار 927افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 6 فیصد (6لاکھ70ہزار200) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ66 ہزار 390فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد58لاکھ18ہزار 930 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے1کروڑ6 لاکھ 96ہزار797 افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور جنوبی افریقہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں میکسیکو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

میکسیکو کے بعد پیرو، چلی  اور اسپین وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل امریکی ریاست فلوریڈا کورونا وائرس حملوں کیلئے نیا مرکز قرار دے دی گئی تاہم حکومت کی بد انتظامی اور رابطوں تک رسائی نہ ہونے کے باعث وباء کے مزید پھیلاؤ کے خدشات سر اٹھانے لگے۔

 محکمۂ صحت کے حکام نے گزشتہ روز دعویٰ کیا کہ فلوریڈا میں 48 گھنٹوں میں کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ آجانا چاہئے، تاکہ نتیجہ مثبت آنے کی صورت میں متاثرہ شخص کو قرنطینہ کیا جاسکے جس پر عمل نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: فلوریڈا میں  بد انتظامی کے باعث وباء کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ

Related Posts