دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 48 لاکھ افراد متاثر، 6 لاکھ 13 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 48 لاکھ افراد متاثر، 6 لاکھ 13 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 48 لاکھ افراد متاثر، 6 لاکھ 13 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں1 کروڑ 48 لاکھ افراد متاثر جبکہ 6لاکھ 13ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 48 لاکھ 54ہزار 330افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 7 فیصد (6لاکھ13ہزار213) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ63 ہزار 347 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد53لاکھ34 ہزار 55ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے89لاکھ 7ہزار62 افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور جنوبی افریقہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں پیرو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

پیرو کے بعد میکسیکو، چلی  اور اسپین وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  نریندر مودی حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو گئی جبکہ کورونا وائرس کے باعث  27 ہزار 500 بھارتی شہری ہلاک ہوئے۔

 بھارت کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے دُنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں گزشتہ روز تک 11 لاکھ 19 ہزار 412 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کورونا وائرس کے باعث 27 ہزار 500 افراد ہلاک

Related Posts