جنیوا: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں1 کروڑ 44 لاکھ افراد متاثر جبکہ 6لاکھ 4ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 44 لاکھ 24ہزار 525افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 7 فیصد (6لاکھ4ہزار880) افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ59 ہزار 913 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد52لاکھ7 ہزار 669ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے86لاکھ 11ہزار976 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور جنوبی افریقہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں پیرو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
پیرو کے بعد میکسیکو، چلی اور اسپین وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل میں کورونا وائرس کے کیسز 20 لاکھ تک پہنچ گئے