کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 12 لاکھ 2ہزار افراد متاثر، 64ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 12 لاکھ 2ہزار افراد متاثر، 64ہزار ہلاک
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 12 لاکھ 2ہزار افراد متاثر، 64ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 12لاکھ 2ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 64 ہزار 729افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 12 لاکھ 2 ہزار 242 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (64 ہزار) افراد ہلاک ہو گئے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ 42ہزار 290 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 لاکھ 48 ہزار 585 افراد کو کورونا وائرس کے باعث کھانسی، نزلہ زکام اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔ 

وائرس سے متاثرہ 12لاکھ سے زائد افراد میں سے2 لاکھ 46ہزار 638 افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم  متاثرہ افراد کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک، پاکستان، ایران، بھارت اور افغانستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک اور دیگر براعظموں میں پھیل گیا ہے۔

سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز امریکا میں رپورٹ ہوئے جہاں 3 لاکھ 11ہزار 635 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ اموات کی تعداد8ہزار 454 ہو گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔ملک میں اب تک 15ہزار 362 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد 2800 ہوگئی  جبکہ 44 افراد جاں بحق ہو گئے۔

وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 201 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 44 افراد جاں بحق

Related Posts