دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 4 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 4 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 24 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 4 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 24 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 4 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں1 کروڑ 4 لاکھ افراد متاثر جبکہ 5لاکھ 4ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 4 لاکھ23 ہزار 858افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 9 فیصد (5لاکھ4ہزار410) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ57 ہزار 670 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد41لاکھ85ہزار953ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے55لاکھ 53ہزار495افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، بھارت اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

اسپین کے بعد پیرو، چلی اور اٹلی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت کورونا وائرس سے اموات کے اعتبار سے دُنیا کا آٹھواں بڑا ملک قرار دے دیا گیا جہاں 16 ہزار سے زائد افراد وائرس کے باعث لقمۂ اجل بنے۔

عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے گزشتہ روز کورونا وائرس سے اموات کی فہرست جاری کی جس کے مطابق امریکا 1 لاکھ 28 ہزار 152 اموات کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا ملک قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں: کورونا سے اموات میں بھارت آٹھواں بڑا ملک قرار

Related Posts