کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 10 لاکھ 15 ہزار افراد متاثر، 53 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 10 لاکھ 15 ہزار افراد متاثر، 53 ہزار ہلاک
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 10 لاکھ 15 ہزار افراد متاثر، 53 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 10 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 53 ہزار 201 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 10لاکھ 15 ہزار 675افراد متاثر ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار  اموات ہوئیں۔

کورونا وائرس سے متاثرہ 37 ہزار 652افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 لاکھ 11ہزار 831 افراد کو کورونا وائرس کے باعث کھانسی، نزلہ زکام اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔ 

وائرس سے متاثرہ 10 لاکھ سے زائد افراد میں سے2 لاکھ 12 ہزار 991افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم  متاثرہ افراد کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک، پاکستان، ایران، بھارت اور افغانستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک اور دیگر براعظموں میں پھیل گیا ہے۔

سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز امریکا میں رپورٹ ہوئے جہاں 2 لاکھ 45ہزار 80 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ اموات کی تعداد 6 ہزار 75 ہو گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔ملک میں اب تک 13ہزار 915 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی سائنسدانوں نے کورونا وائرس سے بچائو کیلئے دو ویکسینزکی پری کلینکل جانچ شروع کردی۔ ویکسینز کی تیاری میں تقریباً 3 ماہ کا وقت لگے گا۔

سی ایس آئی آر او کے ڈائریکٹر روب گرین فیل نے گزشتہ روز  کہا کہ سال کے آخر سے قبل کوئی بھی ویکسین عوام کو دستیاب نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:  کورونا وائرس ویکسین کی پری کلینکل جانچ شروع 

Related Posts