دُنیا میں کورونا وائرس سے19 لاکھ 25ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 19ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا میں کورونا وائرس سے19 لاکھ 25ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 19ہزار ہلاک
دُنیا میں کورونا وائرس سے19 لاکھ 25ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 19ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 19لاکھ 25ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1لاکھ19 ہزار سے زائدافراد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 19لاکھ25ہزار138افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (1لاکھ 19 ہزار699) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 51 ہزار 764افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ13 لاکھ 8ہزار 668افراد  کو کورونا وائرس کے باعث کھانسی، نزلہ زکام اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے4لاکھ45 ہزار7 افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم  متاثرہ افراد اور اموات کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک، پاکستان، ایران، بھارت اور افغانستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک اور دیگر براعظموں میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں برطانیہ چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔

برطانیہ کے بعد چین، ایران، ترکی، بیلجیئم اور سوئٹزرلینڈ سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 5481تک پہنچ گئی  جب کہ اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 95 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 3233 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 119 افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد5481 ہو گئی

Related Posts