کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 14لاکھ31ہزارافراد متاثر، 82ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 14لاکھ31ہزارافراد متاثر، 82ہزار ہلاک
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 14لاکھ31ہزارافراد متاثر، 82ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 14 لاکھ 31ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 82ہزار 80افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 14لاکھ31 ہزار706افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (82 ہزار 80) افراد ہلاک ہوئے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ 47ہزار894 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 لاکھ99ہزار582افراد کو کورونا وائرس کے باعث کھانسی، نزلہ زکام اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔ 

وائرس سے متاثرہ افراد میں سے3 لاکھ2 ہزار150 افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم  متاثرہ افراد اور اموات کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک، پاکستان، ایران، بھارت اور افغانستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک اور دیگر براعظموں میں پھیل گیا ہے۔

سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز امریکا میں رپورٹ ہوئے جہاں4 لاکھ 412 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ اموات کی تعداد12ہزار854ہو گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔ملک میں اب تک17ہزار127افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان میں کورونا وائرس نے اپنی گرفت مزید مضبوط کردی ، ملک میں 54 اموات کی تصدیق ہوگئی جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 4005 تک پہنچ گئی۔

پنجاب میں کورونا کے 2004 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ، سندھ میں 932 ، خیبرپختونخوا میں 500 ، گلگت بلتستان میں 211 ، بلوچستان میں 202 ، اسلام آباد میں 83 اور آزاد کشمیر میں 18 مریضوں کورونا کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 4005 ہو گئی

Related Posts