کورونا وائرس نے پاکستان پر گرفت مضبوط کردی، 4005 کیسز،54 اموات کی تصدیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus tightens grip on Pakistan with 54 deaths, 4004 total cases

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور : پاکستان میں ناول کورونا وائرس نے اپنی گرفت مزید مضبوط کردی ہے، ملک میں 54 اموات کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 4005 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب میں کورونا کے 2004 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ، سندھ میں 932 ، خیبرپختونخوا میں 500 ، گلگت بلتستان میں 211 ، بلوچستان میں 202 ، اسلام آباد میں 83 اور آزاد کشمیر میں 18 مریضوں کورونا کا شکار ہیں۔

اب تک ملک میں 429 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 28 کی حالت تشویشناک ہے۔

ادھر وائرس کے باعث دو اور ڈاکٹر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کراچی کے الخدمت اسپتال کے ایم ایس عبدالقادر سومرو اور لندن میں ڈاکٹر ذیشان حیدر کورنا وائرس کے مریضوں کے علاج کے دوران انتقال کر گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:اپریل کے آخر میں 25ہزاریومیہ ٹیسٹ کی کوشش کریں گے،اسد عمر

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسپتالوں میں کورونا وائرس کے خلاف کام کرنے والے تمام طبی عملے کو ذاتی تحفظ کے سازوسامان کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکٹر ہمارے فرنٹ لائن ہیرو ہیں اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں آگے کی طاقت ہیں۔

انہوں نے ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں اور نرسنگ عملے کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Related Posts