امریکا میں کورونا وائرس سے 10 لاکھ 64 ہزار افراد متاثر، 61 ہزار سے زائد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا میں کورونا وائرس سے 10 لاکھ 64 ہزار افراد متاثر، 61 ہزار سے زائد ہلاک
امریکا میں کورونا وائرس سے 10 لاکھ 64 ہزار افراد متاثر، 61 ہزار سے زائد ہلاک

واشنگٹن:  امریکا میں کورونا وائرس کے  دنیا میں سب سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز اور اموات ریکارڈ کی گئیں۔وائرس سے ملک کے 10 لاکھ 64 ہزار شہری متاثر ہوئے جبکہ 61 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث امریکا میں مجموعی طور پر 10 لاکھ 64 ہزار 572 افراد متاثر اور  61 ہزار 669 افراد ہلاک ہوئے جبکہ وائرس سے سب سے زیادہ امریکی شہر نیو یارک متاثر ہوا۔

نیو یارک میں 3 لاکھ 6 ہزار 158 افراد وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 23 ہزار 474 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔ وائرس سے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ نیو جرسی کے علاقے متاثر ہوئے۔

نیو جرسی میں 1 لاکھ 16 ہزار 264 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 6 ہزار 770 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ الی نوئس میں 50 ہزار 355 افراد وائرس سے متاثر جبکہ 2 ہزار 215 افراد ہلاک ہوئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی شرح کیسز کے مقابلے میں 19 سے 21 فیصد رہی ہے تاہم امریکا میں وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی شرح 29 فیصد ہے۔ 

 یاد رہے کہ اس سے قبل تیزی سے پھیلتے ہوئے  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں32لاکھ 20ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ 28ہزار سے زائد افراد  ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 32لاکھ20ہزار847افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے19فیصد (2لاکھ28ہزار239) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 28 ہزار افراد ہلاک

 

Related Posts