کراچی : صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہزار 767 ہو گئی ہے جبکہ وائرس کے باعث 61 افراد جاں بحق ہو گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج صبح 8 بجے تک کورونا وائرس کی صورتحال کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 767 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1 ہزار 600 ٹیسٹس کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 26 ہزار 58 ہو گئی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 227 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس سے کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 767 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 635 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے ہیں جنہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
The following information is relevant to assess the situation of #COVIDー19 in Sindh as of 20th April at 8 AM:
Total Tests 26058 (today 1600)
Positive Cases 2767 (today 227)
Recovered Cases 635
Deaths 61In the last 24 hours, 10 people have recovered from corona in Sindh
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) April 20, 2020