لاک ڈاؤن میں توسیع تاجروں کے مسائل بڑھادیگی، زاہد اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زاہد اعوان کاڈاکٹر عشرت العباد کے وطن واپسی کے فیصلے کا خیر مقدم
زاہد اعوان کاڈاکٹر عشرت العباد کے وطن واپسی کے فیصلے کا خیر مقدم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : تنظیم الاعوان پاکستان کے مرکزی رہنماء زاہد اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے تاجروں کو اعتماد میں لیئے بغیر لاک ڈاؤن 30 اپریل تک بڑھا کر تاجروں کے مسائل مزید بڑھادیے ہیں، وباء سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا قدر ہیں لیکن غریبوں کی داد رسی بھی ضروری ہے ۔

تنظیم الاعوان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زاہد اعوان نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کا بھٹہ بیٹھ گیا ہے، پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں منجمد ہوچکی ہیں، کاروباری طبقے کے ساتھ تمام طبقات لاک ڈاؤن کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

تمام صوبوں نے منصوبہ بندی کے بغیر لاک ڈاؤن کرکے غریبوں کو بھوک سے مرنے کیلئے چھوڑدیا ہے۔

وفاق کی جانب سے کنسٹرکشن سیکٹر کیلئے مراعات اور صنعت کا درجہ دیکر کام کی اجازت دینا خوش آئند اقدام ہے، جس فیصلے سے لوگوں کو روزگار ملے ہم ہر اس فیصلے کی حمایت کرینگے تاہم حکومت لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر ہونیوالے عوام کو امداد کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے چھوٹے کاروبار کرنیوالوں کے گھروں میں فاقے ہورہے ہیں، لوگوں کے پاس دکانوں اور گھروں کے کرائے دینے اور یوٹیلیٹی بلز کیلئے بھی پیسے نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں آن لائن خرید و فروخت میں جعلسازی کا انکشاف، موبائل فون ڈیلرلٹ گیا

رمضان کی آمد آمد ہے لیکن غریب عوام اور چھوٹے کاروباری کرنیوالوں کے گھروں میں بھوک رقص کررہی ہے جبکہ وفاق اورصوبے کھینچا تانی میں لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم الاعوان غریب عوام کی داد رسی کیلئے مقدوربھرکوششیں کررہی ہے تاہم حکومت بھی الزامات اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے نکل کر عوام کیلئے حقیقی اقدامات کرے تاکہ متاثرین کو ریلیف مل سکے۔

Related Posts