وفاقی وزیر سمندری امور علی زیدی سے تاجروں و صنعتکاروں کی ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Federal Minister Ali Zaidi meets businessmen and industrialists

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وفاقی وزیر سمندری امور علی زیدی سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل اورکراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ ایسٹیٹ کے وفود نے الگ الگ ملاقات کی۔

پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات میں لاک ڈاؤن کے دوران کاورباری مندی سے متعلق معاملات زیرِ بحث آئے،اس صورتحال میں ملازمین کی فلاح بھی گفتگو کا حصہ رہی۔

وفد نے وفاقی حکومت کے کوروناسے بچاؤ کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا،ملاقات میں احساس ایمرجنسی ریلیف فنڈ اور مزدور طبقے کی وفاقی حکومت کی طرف سے معاونت کی تعریف بھی کی گئی۔

وفد وفاقی وزیر کو آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی سفارشات بھی پیش کرے گا، وفد میں تمام بڑے کاروباری برانڈ کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ ایم پی اے سدرہ عمران، ایم پی اے بلال غفار اور صنعتکار فرقان ریاض احمد بھی شامل تھے۔

دوسری جانب کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ ایسٹیٹ کے وفد نے وفاقی وزیر سمندری امور علی زیدی سے ملاقات میں تاجروں کی طرف سے اقتصادی معاونت کے پیکیج کی تحریری سفارشات پیش کیں۔

علی زیدی نے تاجروں کی سفارشات وزیرِ اعظم کی معاشی ٹیم تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ۔

وفاقی وزیر علی زیدی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں کراچی کے تاجروں و صنعت کاروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:عالمی برادری مستحقین کی امداد کیلئے وزیرِ اعظم کی تعریف کر رہی ہے۔علی زیدی

انہوں نے کہا کہ صنعت سے معیشت کا پہیہ چلتا ہے اور لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔

وفد نے وزارت کی طرف سے کراچی پورٹ پر فری ٹائم کی پانچ دن سے پندرہ دن کی توسیع کا خیر مقدم کیااورحکومت کی مالی معاونت اور جزوی لاک ڈاؤن کی پالیسی کو عوام دوست قرار دیا۔

ملاقات میں صدر کراچی چیمبر آف کامرس آغا شہاب احمد خان، قاسم تیلی، زبیر موتی والا، جواد بلوانی، یونس بشیر، سلیمان چاولہ، صنعتکار فرقان احمد شامل تھے۔

Related Posts