کراچی : پاکستان میں ناول کورونا وائرس کے وار جاری، ملک میں 59 ہزار 151 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1146 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب اب تک 1225 افراد جاں بحق ، 19 ہزار 141 صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 38ہزار784 افراد زیر علاج ہیں۔
سندھ میں 23 ہزار 507، پنجاب میں 21 ہزار118، خیبر پختونخوا میں 8ہزار 259، بلوچستان میں 3ہزار 356، اسلام آباد میں 1879 اور آزاد کشمیر میں 214 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
چین سے نکلنے والے کورونا وائرس نے پوری دنیا میں56لاکھ سے زائد لوگوں کو متاثر کیا ہے تاہم امریکا اور یورپ میں کورونا وائرس کی وجہ سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن میں نرمی کرکے معمولات زندگی بحال کئے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں:کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد معیشت مستحکم ہوگی،گورنر اسٹیٹ بینک