واشنگٹن: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 97ہزار 297ہوگئی ہے جبکہ اس موذی مرض نے عالمی سطح پر 2 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے۔
امریکا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3ہزاراموات کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ فرانس میں ایک ہی دن میں 389 اموات کی اطلاعات کے بعدتعداد 22245 ہے اور 159828 کیسزدرج ہیں۔
اسپین میں 22500 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ اٹلی میں 25900 اموات ہوئیں ، آخری 24 گھنٹوں میں 420 افراد اس بیماری کا شکار ہوگئے۔
برطانیہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 768 اموات کے بعدتعداد 19500 ہوچکی ہے اور 143464 افراد کورونا سے متاثر ہیں۔
ایران میں ہلاکتوں کی تعداد 5574 اورتصدیق شدہ کیسز کی تعداد 88194 ہے۔ بھارت میں 30 جنوری کو پہلے کیس کے بعد 31 ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں کورونا کے 18985 تصدیق شدہ کیسزاور 603 اموات کی اطلاع ہے۔
مزید پڑھیں: ملک بھرمیں کورونا کے باعث 242افراد جاں بحق،متاثرہ افراد کی تعداد11560 ہوگئی