اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 81 ہزار 136 افراد متاثر ہوئے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 675 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 15 پاکستانی شہری وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک20 لاکھ43ہزار 870ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد11 ہزار 915 ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث 872 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ22ہزار16، پنجاب میں 93ہزار 571، خیبرپختونخوا میں 34ہزار324، بلوچستان میں 11ہزار 780، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 105، گلگت بلتستان میں2 ہزار 218جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 122کیسز کی تصدیق ہوئی۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 231افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 157افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار213،آزاد کشمیر میں 55، گلگت بلتستان میں 55، اسلام آباد میں167 جبکہ بلوچستان میں 136افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے کیسز میں کمی، پنجاب میں لاک ڈاؤن ختم