یومِ استحصال ٹرین مارچ، بھارت کا بد ترین چہرہ بے نقاب کریں گے۔فردوس شمیم نقوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یومِ استحصال ٹرین مارچ، بھارت کا بد ترین چہرہ بے نقاب کریں گے۔فردوس شمیم نقوی
یومِ استحصال ٹرین مارچ، بھارت کا بد ترین چہرہ بے نقاب کریں گے۔فردوس شمیم نقوی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما و قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ ہم بھارت کا بد ترین چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرکے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق   کینٹ اسٹیشن پر یومِ استحصالِ کشمیر کے موقعے پر ٹرین مارچ کے شرکاء  اور میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ آج سے ٹھیک 1 سال پہلے بھارتی پارلیمنٹ میں ایک کالا قانون منظور کیا گیا جس کے تحت کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنا مقصود تھا۔

خطاب کے دوران قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی نے کہا کہ بھارت نے کالے قانون کے ذریعے کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دیا جبکہ قبل ازیں وہ متنازعہ علاقہ کہلاتا تھا۔ یہ کالا قانون کشمیر کے عوام کی مرضی کے بالکل خلاف تھا۔ کشمیر کے عوام گزشتہ 70 برس سے صرف ایک ہی مطالبہ کر رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ مہاراجہ کو کوئی حق نہیں تھا کہ وہ ہمارے وطن کو بھارت کے ساتھ جوڑے کیونکہ مسلم اکثریتی علاقوں کو پاکستان میں شامل کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔ کشمیر میں اکثریت مسلمانوں کی تھی، کشمیر میں 3 تہائی سے زائد مسلمان بستے ہیں۔

سندھ اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ پورا کشمیر کالے قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ظلم و بربریت کی داستانیں رقم کیں۔ آج سے چند ماہ پہلے 3 سالہ بچہ ایک لاش پر بیٹھا تھا جس کی تصویر بھارت میں ہونے والے ظلم و ستم کو عالمی برادری پر آشکار کرنے کیلئے کافی ہے۔

قائدِ حزبِ اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ اگر کشمیری اپنے حق کیلئے آواز نہ اٹھا سکیں تو پاکستان ان کی مدد کرے گا۔ ہم کشمیر کے حق کیلئے لڑیں گے اور عالمی برادری کے سامنے بھارت کے ظلم کو بے نقاب کریں گے۔ پاکستان اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلۂ کشمیر حل کروائے گا۔ 

https://www.facebook.com/PTI.KarachiOfficial/videos/2642446119300606/?__tn__=kC-R1.g&eid=ARCQgeKypas-Kpm5dOnV-DhzxbONaNqBhbEZwm8BW47NZwFZCiqtM4owomtiT_wn8YrkLMLNL4qtXQNh&hc_ref=ARR15nSLMDD172HStCGrvoYgYCcPfFSbHjrXXL_QXHMqvn8JH85kxmRt-d8TEyJOXE4&__xts__[0]=68.ARBsgT0KT0CPtbi5hOzbbQ1avpE8SajzE4aayIqMObCe3F9Bdn03Tns7HwOGrZJWSz-ePpQ0TaoDlY_jt4JJ0Y_gHrlCW9hofUf3HM_aZR_LrrPM9Bmp0fZ2U01i555ByQytdfpy9TMzWmoMdoiR4gus4ypn_R01y46McyOvA838U80QU95Ias0AiXrpAw5EaANldYHrPZ-0sSiVbnbpnb-bMUjQgaIC2Vh5zR0yjInwwRRZqCsl_Wj0QWVYeU6HdXCByAag6kqjerYsH6e7FExSr8rimT4_HzRq4GJe6dtwZgMKjRYO6tvxZZebrqtVp6yTjMGqQNG7aq0B

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف سندھ نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقعے پر کراچی سے سکھر تک ٹرین مارچ کا اعلان کیا جس کیلئے مارچ کے شرکاء کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما و پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی طرف سے ویڈیو جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کراچی سے سکھر تک ٹرین مارچ کرے گی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا سکھر تک ٹرین مارچ، شرکاء کراچی کینٹ پہنچنا شروع

Related Posts