پاکستان میں کورونا وائرس کے 213 نئے کیسز رپورٹ، 6 شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے 213 نئے کیسز رپورٹ، 6 شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس کے 213 نئے کیسز رپورٹ، 6 شہری جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا  وائرس کے 213 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار849 ہے جبکہ وائرس کے باعث مجموعی طور پر  6 ہزار 294 افراد جاں بحق ہوئے۔

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 682 ہے جبکہ وائرس کے مصدقہ فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 873 ہے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک26 لاکھ21 ہزار 146ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد18ہزار 17 ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث  604 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ29ہزار348، پنجاب میں 96ہزار 769، خیبرپختونخوا میں 36ہزار44، بلوچستان میں 12ہزار 869، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 298، گلگت بلتستان میں2 ہزار 896 جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 625کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 401 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 198افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار250،آزاد کشمیر میں 62، گلگت بلتستان میں 67، اسلام آباد میں175 جبکہ بلوچستان میں 141 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے  8 لاکھ 50ہزار افراد ہلاک

Related Posts