اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 90ہزار445 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6ہزار 201 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 613نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 11مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک23 لاکھ40ہزار 72ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد22 ہزار 859 ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث 743 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ26ہزار743، پنجاب میں 95ہزار 742، خیبرپختونخوا میں 35ہزار401، بلوچستان میں 12ہزار 370، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 212، گلگت بلتستان میں2 ہزار 565جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 412 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 336افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 186افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار242،آزاد کشمیر میں 61، گلگت بلتستان میں 62، اسلام آباد میں175 جبکہ بلوچستان میں 139 افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا کے باعث 7 لاکھ 84 ہزار افراد ہلاک