کورونا وائرس کا حملہ، مزید 55 پاکستانی ہلاک، 3262 نئے شکار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus claims 55 lives, infects 3,262 in Pakistan

کراچی: پاکستان میں کورونا کے وار مزید تیز ہوگئے، موذی وباء نے مزید 55 پاکستانیوں کی جان لے لی، 3262 نے مریض سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 55 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 8260 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس کے مزید 3262 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 410072 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے 350305 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اور 51507 افراد زیر علاج ہیں۔

کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے جہاں 3115 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

سندھ میں 2983 افراد ، خیبرپختونخوا میں 1389 ، اسلام آباد میں 332 ، گلگت بلتستان میں 98 ، بلوچستان میں 169 اور آزاد کشمیر میں 174 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 31639 ، خیبر پختونخوا 48264 ، سندھ 179240 ، پنجاب 121753 ، بلوچستان 17333 ، آزاد کشمیر 7151 اور گلگت بلتستان میں 4692 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں ۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسزکی شرح 8اعشاریہ 16 فیصد ہے اورمثبت کیسزکی شرح میں 20اعشاریہ 12 فیصد کے ساتھ کراچی کورونا وائرس کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کو سنگین عالمی بحران قرار دیدیا، 10نکاتی حل پیش

این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18اعشاریہ43 فیصد ، ایبٹ آباد میں 14اعشاریہ53 فیصد ، آزادکشمیر میں 11اعشاریہ09 فیصد ، بلوچستان میں 12اعشاریہ5 فیصد ، گلگت بلتستان میں 4اعشاریہ7 فیصد ، اسلام آباد میں 6اعشاریہ6 فیصد ، خیبرپختونخوا میں 5اعشاریہ6 فیصد اور سندھ میں 14اعشاریہ1 فیصد ہے۔

پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4اعشاریہ2 ہے، لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5اعشاریہ69 ، راولپنڈی میں 4اعشاریہ95 اور فیصل آباد میں 6اعشاریہ81 فیصد شرح رہی۔ پشاور میں مثبت کیسزکی شرح 9اعشاریہ17 فیصد ، سوات میں 7اعشاریہ32 فیصد ، کوئٹہ میں 9اعشاریہ91 فیصد اور میرپور میں 10اعشاریہ57 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس کے 2469 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں وینٹیلیٹرس پر 301 مریض ہیں۔

Related Posts