کورونا وائرس سے اموات کی نئی فہرست جاری ہوگئی جس میں اٹلی کو چوتھا بڑا ملک قرار دیا گیا ہے جہاں وائرس کے باعث 34 ہزار 644 افراد ہلاک ہوئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ورلڈ انڈیکس کی فہرست کے مطابق امریکا کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے جہاں 1 لاکھ 24 ہزار 281 افراد ہلاک ہوئے جبکہ دوسرے نمبر پر 53 ہزار 874 اموات کے ساتھ برازیل موجود ہے۔
برطانیہ کورونا سے اموات میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں 43 ہزار 81 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اٹلی میں 34 ہزار 644 افراد اور فرانس میں 29 ہزار 731 اموات رجسٹر کی گئیں جو دنیا کاپانچواں بڑا ملک قرار دیا گیا۔ چھٹے نمبر پر اسپین ہے جہاں 28 ہزار 327 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
اسپین کے بعد میکسیکو میں 24 ہزار 324، بھارت میں 14 ہزار 907، ایران میں 9 ہزار 996، بیلجیئم میں 9 ہزار 722، جرمنی میں 9 ہزار 3، پیرو میں 8 ہزار 586، روس میں 8 ہزار 513 جبکہ کینیڈا میں 8 ہزار 484 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو گئے۔
https://twitter.com/theworldindex/status/1276000124796362759
یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے دنیا بھر میں95لاکھ 27 ہزار افراد متاثر جبکہ 4لاکھ 84ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر95 لاکھ 27 ہزار 124افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 9 فیصد (4لاکھ84ہزار972) افراد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 4 لاکھ 84 ہزار افراد ہلاک