پاکستان میں کورونا وائرس 15 مزید زندگیاں نگل گیا، 6 ہزار 112 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس 15 مزید زندگیاں نگل گیا، 6 ہزار 112 افراد جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس 15 مزید زندگیاں نگل گیا، 6 ہزار 112 افراد جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 15 مزید افراد جاں بحق ہو گئے جس سے وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 112 ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 531 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جس سے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 191 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک21 لاکھ 65ہزار 811ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد18 ہزار 227ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز اور اموات کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث  780 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ24ہزار127، پنجاب میں 94ہزار 586، خیبرپختونخوا میں 34ہزار755، بلوچستان میں 11ہزار 921، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 150، گلگت بلتستان میں2 ہزار 371جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 281 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 282افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 174افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار231،آزاد کشمیر میں 59، گلگت بلتستان میں 57، اسلام آباد میں171 جبکہ بلوچستان میں 138افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا صورتحال بہتر رہی تو اسکول کھول دیں گے، سعید غنی

Related Posts