اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 15 مزید افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی طور پر وائرس کے باعث 6 ہزار97 شہری زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 539 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جس سے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 660 ہو گئی۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک21 لاکھ 47ہزار 584ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد20 ہزار 495ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز اور اموات کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث 776 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ23ہزار849، پنجاب میں 94ہزار 477، خیبرپختونخوا میں 34ہزار692، بلوچستان میں 11ہزار 906، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 141، گلگت بلتستان میں2 ہزار 334جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 261 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 272افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 170افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار231،آزاد کشمیر میں 58، گلگت بلتستان میں 57، اسلام آباد میں171 جبکہ بلوچستان میں 138افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس بے اثر، کاروبار پر عائد پابندیاں ختم