عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس کی جاری کردہ فہرست میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے امریکا مسلسل پہلے نمبر پر برقرار ہےجہاں 1 لاکھ 47 ہزار افرادوائرس کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ورلڈ انڈیکس نے ایک فہرست جاری کی جس میں کورونا وائرس سے ہونےو الی اموات کے لحاظ سے دنیا بھر کے مختلف ممالک کو ترتیب وار جگہ دی گئی۔
ورلڈ انڈیکس کی جاری کردہ فہرست کے مطابق امریکا 1 لاکھ 47 ہزار 333 اموات کے ساتھ پہلے، برازیل 84 ہزار 207 اموات کے ساتھ دوسرے، برطانیہ 45 ہزار 554 اموات کے ساتھ تیسرے جبکہ میکسیکو 41 ہزار 908 اموات کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
فہرست کے مطابق اٹلی 35 ہزار 92 ، بھارت 30 ہزار 645، فرانس 30 ہزار 182، اسپین 28 ہزار 429، پیرو 17 ہزار 654، ایران 15 ہزار 74، روس 12 ہزار 892 جبکہ بیلجیئم 9 ہزار 808اموات کے ساتھ بالترتیب 5ویں،چھٹے، 7تویں، 8ویں، 9ویں، 10ویں، 11ویں اور 12ویں نمبر پر موجود ہیں۔
اس کے علاوہ جرمنی 9 ہزار 187 اموات کے ساتھ 13ویں، کینیڈا 8 ہزار 874 اموات کے ساتھ 14ویں، چلی 8 ہزار 838 اموات کے ساتھ 15ویں، کولمبیا 7 ہزار 688 اموات کے ساتھ 16ویں، نیدر لینڈز 6 ہزار 139ا موات کے ساتھ 17ویں جبکہ جنوبی افریقہ 6 ہزار 93 اموات کے ساتھ 18ویں نمبر پر ہے۔
https://twitter.com/theworldindex/status/1286505393036963840
یہ بھی پڑھیں: امریکا کورونا وائرس پر قابو پا لے گا۔ صدر ٹرمپ کا اصرار