ریاستہائے متحدہ امریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں وائرس سے سب سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔ اموات کی فہرست میں امریکا پہلے نمبر پر برقرار ہے جبکہ 1 لاکھ 5 ہزار سے زائد امریکی شہری وائرس کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ورلڈ انڈیکس نے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی ایک فہرست جاری کی جس کے مطابق امریکا میں 1 لاکھ 5 ہزار 557 جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے ملک برطانیہ میں 38 ہزار 376 افراد ہلاک ہوئے۔
کورونا وائرس سے اموات میں اٹلی دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں 33 ہزار 340 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ برازیل میں 28 ہزار 849 افراد ہلاک ہوئے۔پانچویں نمبر پر فرانس میں 28 ہزار 771 جبکہ اسپین میں 27 ہزار 125 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ہمسایہ ملک ایران اس فہرست میں دسویں نمبر پر موجود ہے جہاں 7 ہزار 734 افراد ہلاک ہوئے ، گیارہویں نمبر پر کینیڈا میں 7 ہزار 73 جبکہ تیرہویں نمبر پر موجود بھارت میں 5 ہزار 185 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
بھارت کے بعد چین جہاں سے کورونا وائرس کے باعث ہلاکتیں شروع ہوئی تھیں، دنیا کا 14واں بڑا ملک قرار دیا گیا ہے جہاں 4 ہزار 634 افراد ہلاک ہوئے جبکہ روس 4 ہزار 555 ہلاکتوں کے ساتھ دنیا کا 15واں ملک ہے۔
https://twitter.com/theworldindex/status/1266935381037113348